ادھو ٹھاکرے کی سکیورٹی میں تعینات اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے کچھ پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے شخص کے رابطے میں آئے ہیں۔
احتیاطی اقدام کے طور پر 170 پولیس اہلکاروں سمیت ایس آر پی ایف کے جوانوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ان میں سے کچھ لوگوں کے وزیراعلی کی سکیورٹی میں تعینات ہونے کی بھی بات کہی جا رہی ہے۔
ماتوشری کے قریب چائے بیچنے والے شخص کو بخار، بلغم اور سانس لینے میں دشواری کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، خدشہ ہے کہ وزیراعلی کی سکیورٹی کے میں تعینات کچھ اہلکار لاک ڈاؤن سے پہلے ہی چائے کی دکان پرگئے ہوں گے۔
برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر علاقے کو سینیٹائز کیا ہے ساتھ ہی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ان میں سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں میں سے ایک مہاراشٹر ہے یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 809 ہوگئی ہے جبکہ 45 افراد کی موت ہو چکی ہے۔