چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے کہا کہ 'ججز، ڈاکٹرز، وزراء اور راجیہ سبھا کے اراکین کے علاوہ پانی اور سورج کی روشنی کی بھی کمی ہے تو وہ کس کس چیز کی کمی کو پورا کرنے کے ہدایت دیں گے۔'
عدالت کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب عرضی گزاروں میں سے ایک وکیل نے دلیل دی کہ بہار میں 57 فیصد ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ وکیل منوہر پرتاپ نے بہار میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے بڑے پیمانےپر خالی عہدوں پر تقرریوں کے لیے سپریم کورٹ سے ہدایت جاری کیے جانے کی درخواست کی ۔
جسٹس گوگوئی نے مسٹر پرتاپ سے کہا،’ بہار میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، پھر کیا کیا جانا چاہیے؟ کیا ہمیں خالی اسامیوں کو پُر کرنا شروع کردینا چاہیے؟ آپ کیا صلاح دینا چاہتے ہیں؟‘
چیف جسٹس نے کہا،’ہم ججوں کے خالی عہدوں کو بھرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں نہیں جانتے کہ ہمیں کتنی کامیابی ملی ہےْ ہم ڈاکٹروں کے معاملے میں ایسا نہیں کر سکتے‘۔
حالانکہ عدالت نے عرضی گزاروں کو اس کے لیے پٹنہ ہائی کورٹ جانے کی چھوٹ دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار میں چمکی بخار پر قابو پانے کے لیے مرکز اور بہار حکومت کی کوششوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ عرضی گزاروں کا بھی نمٹارہ بھی کر دیا۔