ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ نے یادو سنگھ کی عرضی کا نپٹارہ کیا - ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کی ضمانت کی عرضی کا نپٹارہ کردیا

سپریم کورٹ نے آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے زیادہ املاک حاصل کرنے اور بدعنوانی کے کئی معاملات کے ملزم نوئیڈا کے سابق چیف انجینئر یادو سنگھ کی عرضی کا جمعہ کو نپٹارہ کردیا۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 5:04 PM IST

جج روہنگٹن ایف نریمن، جج نوین سنہا اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے اس وقت یادو سنگھ کی عرضی کا نپٹارہ کردیا جب اسے اس سے واقف کرایا گیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی گزار کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ دے دیا ہے۔

عرضی گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت عظمی کی ہدایت کے مطابق گزشتہ بدھ کو ہی ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کی ضمانت کی عرضی کا نپٹارہ کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد عدالت عظمی نے معاملہ بند کردیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ بدھ کو الہ آبادہائی کورٹ کو اسی دن یادو سنگھ کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یادو سنگھ کے خلاف 2004 اور 2015 کے درمیان وسیع پیمانہ پر دولت حاصل کرنے کا الزام ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو اس معاملہ کی جانچ کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.