اس مظاہرہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان سماجی کارکنان نے ای ٹی وی بھارت کو سورج گہن اور اس دن کے متعلق سے معاشرے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیاں، توہم پرستی کی علامات کے بارے میں بتایا۔
ان کارکنان کا کہنا ہے کہ چند نجومی اپنے ذاتی مفاد کے لیے ان خرافات کو جنم دیتے ہیں جب کہ اس توہم پرسی جیسے سورج گہن کے وقت پر کھانے پینے سے پرہیز کرنا، باہر نہ نکلنا وغیرہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں یہ بھی بتایا کہ توہم پرستی یا خرافات ایک طویل عرصے سے ملک میں معاشرے کا حصہ بنی ہوئی ہیں اور اب ان کا ازالہ ضروری ہے تاکہ لوگ ان غیر سائنسی حرکات کے بارے میں بیدار ہوں اور ترقی کرتے اس دور جدید میں ان خرافات سے پرہیز کریں۔