وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں اسمبلی کے احاطے میں بی جے پی کے لیجس لیچر آفس میں سدھانشور تریویدی نے نامزدگی کے آخری روز دو سیٹ سے پرچہ بھرا۔
اس موقع پر ڈپٹی وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ بی جے پی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے انتقال کی وجہ سے اس سیٹ پر بی جے پی نے جمعرات کو اپنے قومی ترجمان سدھانشو تریویدی کے نام کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ کے قریبی مانے جانے والے سدھانشو تریویدی کا 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہوجانا تقریبا طے مانا جارہا ہے کیونکہ اترپردیش میں بی جے پی کے پاس واضح اکثریت ہے۔