مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے بدھ کو یہاں ٹوئٹ کرکے ایک ویڈیو میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے سے کئی طالب علم مختلف جگہوں پر پھنس گئے تھے اور ان میں سے کئی بعد میں اپنے گھر بھیج دیئے گئے لیکن بورڈ کی بارہویں کے کچھ باقی بچے ہوئے پیپر کے امتحانات ہونے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں دسویں بورڈ کے کچھ امتحانات باقی رہ گئے تھے جس دیکھے ہوئے بورڈ نے دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ کیا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی طالب علم پھرسے اپنے امتحانات مراکز میں آکر پیپر دینے کی حالت میں نہیں ہیں کیونکہ وہ کہیں پھنسے ہوئے ہیں یا اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ اس لئے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو طالب علم اس وقت جس ضلع میں ہیں وہ وہیں امتحانات مراکز میں اپنے پیپر دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحان دینے والے طالب علم 15 جون تک اپنے ضلع میں امتحانات مراکز کو یہ اطلاع دے دیں کہ وہ وہیں اپنے امتحانات دینا چاہتے ہیں تاکہ ان کے لئے وہاں امتحانات دینے کا نظم کیا جاسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے عہد میں ان طالب علموں نے اپنے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیاہے اور حکومت نے ان کے ہر مسئلہ کو سلجھانے کے لئے اقدام کئے ہیں۔ اس لئے بورڈ نے بھی طالب علموں کے امتحانات مراکز پر جاکر پیپر دینے کے مسئلہ کو بھی حل کرلیا ہے۔