وندے بھارت مشن کے تحت بھارتیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں پیرس کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے ایئر انڈیا کا خصوصٰ طیارہ بھارتیوں کو لے کر کیرالا کے روانہ ہو چکا ہے۔
اس سے قبل 17 جون کو وندے بھارت مشن کے تیسرے مرحلے کے تحت فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے چنئی اور وشاکھاپٹنم پہنچے تھے، جس کے بعد فلپائن میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹ میں اس کی اطلاع دی تھی۔
وہیں 11 جون کو وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ وندے بھارت مشن کے تحت 29 ہزار 34 تارکین وطن مزدوروں سمیت مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار 375 افراد واپس آئے ہیں۔
وضح رہے کہ سے قبل وندے بھارت مشن کے تحت خصوصی چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعہ 85 بھارتیوں کو بھارت لایا گیا تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ وندے بھارت مشن کا پہلا مرحلہ سات مئی سے شروع ہوا تھا، جبکہ دوسرا مرحلہ 16 مئی سے شروع ہوا تھا، تیسرا مرحلہ 11 جون سے شروع ہوا تھا اور 30 جون تک جاری رہے گا۔