آج ایئر انڈیا کے دو خصوصی طیارے کے ذریعے 236 بھاتیوں کو واپس بھارت لایا گیا ہے۔
ان سب کو راجستھان کے شہر جیسلمیر پہنچنے کے بعد ہوائی اڈے پر دیکھا گیا ہے اور پھر انہیں جیسلمیر کے ملٹری اسٹیشن لے جایا گیا۔ جہاں احتیاط کے طور پر انہیں تنہائی کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔ ان تمام مسافران کو کورونا منفی ہے۔
![ایران سے آئے بھارتیوں کے قریطینہ کے لیے خصوصی انتظامات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6414746_dwefgfer.jpg)
مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے بتایا ہے کہ '218 افراد (جن میں 211 طلبا ہیں) کو بھارت واپس لایا گیا ہے۔ ان سبھی کو 14 دن تک قریطنہ کے لیے علحدہ رکھا جائے گا۔ جہاں کہیں بھی بھارتی پریشان ہیں، حکومت ان بھارتیوں تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے'۔
جسلمیر کے قریب ملٹیٹری اسٹیشن میں کورونا وائرس سے متاثرہ مقام سے آنے والی جیسلمیر ایئر لفٹ میں شامل بھارتیوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
![ائیر پورٹ کا عملہ حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6414746_fegfrg.jpg)
مِلٹٹری اسٹیشن میں آئسولیشن اور وارڈ انسٹال بنائے گئے ہیں۔