اسی سلسلے میں محکمہ کے حکام کی جانب سے چار ایسے کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جن کے پنیر کے نمونے ناکام ہوگئے ہیں اور ان کے ناموں کو عام کیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے فوڈ انسٹی ٹیوٹ سے اشیائے خورد و نوش کی خریداری میں احتیاط برتیں۔
نوئیڈا کی کچھ دکانوں سے پنیر اور دیگر دودھ سے بنی اشیاء کے نمونے لیے گئے تھے، جنھیں جانچ کے لیے لکھنٔو کی لیب ایجینسی بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلا کہ جانچ میں نمونے پھیل ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ سبھی لوگ دودھ اور پنیر جیسی اشیائے خورد و نوش کی اشیاء دیکھ بھال کر خریدیں اور استعمال کریں ، تاکہ تمام شہری صحت مند رہیں۔