ETV Bharat / bharat

اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اساتذہ پر نظر

author img

By

Published : Aug 14, 2019, 8:37 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:53 AM IST

کارڈ کے ذریعے آن لائن شاپنگ، ای بینکنگ اور پیپرلیس لین دین کے فروغ کے بعد اب تعلیمی اداروں جیسے اسکولز اور یونیورسٹیز میں بھی اساتذہ کی حاضری کی تفصیلات کے لیے کارڈ بنایا جائے گا۔

اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اساتذہ پر نظر

اب تک اساتذہ نے آئی کارڈ، ایڈمٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، شوپنگ کارڈ کا استعمال تو کیا ہوگا لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے احمدآباد کے میونسپل اسکول کے اساتذہ کے لیے ایک نئے قسم کا کارڈ بنایا جا رہا ہے جس کا نام ہے 'اسمارٹ کارڈ'

دیکھیے : اساتذہ کی حاضری کی تفصیلات کے لیے کارڈ بنایا جائے گا۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ٹیچرز کے لیے اسکول بورڈ، ایک نیا قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ جی ہاں جلد ہی اسکول کے ٹیچرز کو اسمارٹ کارڈ دے کر ان کی اسکول میں حاضری کے سلسلے میں نظر رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں : اسکول میں اسمارٹ کلاسز کی شروعات

اس سلسلے میں احمدآباد میونسپل اسکول بورڈ کے چیئرمین دھیرین سنگھ تومر نے بتایا کہ 'اسمارٹ کارڈ میں اسکولز ٹیچرز کی تمام بنیادی معلومات کے ساتھ ساتھ جی پی ایس بھی لگایا جائے گا۔'

انہوں نے بتایا کہ ' اسمارٹ کارڈ کی خوبی یہ ہے کہ ٹیچرز کو اسے سویپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ جب ٹیچرز ریسیورز کے سامنے سے جائیں گے، تب ہی اسکول بورڈ کے اسٹرونگ روم میں پتہ چل جائے گا کہ یہ کس وقت اسکول پہنچے اور کب باہر نکلے۔'

واضح رہے کہ اسمارٹ کارڈ بننے کا عمل جاری ہے، اب تک پانچ سو سے سات سو اسمارٹ کارڈز بن چکے ہیں۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے چار ہزار ٹیچرز اور سو افسران کو یہ کارڈ دیا جائے گا۔

احمدآباد میونسپل اسکول بورڈ کے چیئرمین دھیرین سنگھ تومر کے مطابق ملک میں پہلی بار اسکول ٹیچرز کے لیے اس طرح کا اسمارٹ کارڈ بنایا جارہا ہے۔ اسکول بورڈ کا سو سالہ جشن ستمبر میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر یہ اسمارٹ کارڈ احمدآباد کے تمام ٹیچرز کو دیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کارڈ کے ذریعے بار بار اسکول کے ٹیچرز جو اسکول کیمپس سے اندر باہر آتے جاتے رہتے ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں جو لاپروائی برتتے ہیں اس پر روک لگے گی کیونکہ جب یہ معلومات اسکول بورڈ کو ہوگی تب اسکول بورڈ کے افسران ان ٹیچرز کے خلاف فوراً ایکشن لیں گے۔

مزید پڑھیں : 'اسمارٹ سٹی کے کئی منصوبوں پر غورو خوص کیا جارہا ہے'

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.