ETV Bharat / bharat

رامپور میں سر سید ڈے کی پروقار تقریب

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:48 AM IST

رامپور میں سرسید ڈے تقریب کا اہتمام انڈین یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔ تنظیم کے سربراہ عبدالجبار خاں نے کہا کہ ہمارا اس پروگرام کے اہتمام کا مقصد یہ تھا کہ ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسید کے مشن سے روشناس کرائیں۔

sdf
sdf

اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کا یوم پیدائش، پوری دنیا میں سر سید کے مشن سے محبت رکھنے والے علم دوست پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بھی سر سید ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں دانشواران قوم و ملت نے سر سید کے تعلیمی مشن پر روشنی ڈالی وہیں انہوں نے سر سید کی رامپور سے وابستہ یادوں کو بھی تازہ کیا۔

ویڈیو

رامپور کے دہلی دربار میں سر سید ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں اہلیان علیگ کے ساتھ ہی کئی معروف شخصیات نے سرسید احمد خاں کی زندگی کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل مِلک میں واقع ڈگری کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے کہا کہ ملک میں بسنے والے دو بڑے مذاہب کی ہندو۔مسلم آبادی کے درمیان اتحاد و اتفاق کے پیش نظر سر سید احمد خان نے کہا تھا کہ ملک میں رہ رہے ہندو اور مسلمان ایک دلہن کی دو خوبصورت آنکھوں کے مانند ہیں، جس کی ایک آنکھ بھی اگر خراب ہو جائے تو دوسری آنکھ روتی ہے اور دلہن بھونڈی نظر آتی ہے۔

اس موقع پر صدراتی کلمات پیش کرتے ہوئے معروف عالم دین اور ریسرچ اسکالر مولانا شعائر اللہ خاں نے سرسید احمد خاں کے رامپور روابط کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ سر سید اپنی حیات میں تین مرتبہ رامپور آئے تھے اور نوابین رامپور سے ان کے کافی اچھے تعلق تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس تعلیمی مشن کو سر سید لیکر اٹھے تھے نوابین رامپور ان کے اس مشن سے کافی متاثر تھے اور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کے لئے کافی امداد بھی کی تھی۔

سر سید ڈے کی اس پروقار تقریب میں رامپور ضلع کے نامور سماجی کارکن سردار منویر سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سرسید کے تعلیمی مشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں تک علم کی شمع کو پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ رامپور میں سرسید ڈے تقریب کا اہتمام انڈین یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔ تنظیم کے سربراہ عبدالجبار خاں نے سرسید احمد خاں سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس پروگرام کے اہتمام کا مقصد یہ تھا کہ ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسید کے مشن سے روشناس کرائیں۔

پرگرام کی نظامت کا فریضہ محترمہ رباب انجم نے انجام دیا۔ پروگرام کے آخر میں رامپور کے سماجی کارکنان اور فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران کو ان کی بہترین خدمات کے لئے اعزازات سے بھی نوازہ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.