ETV Bharat / bharat

كهي ایسا نہ ہو کہ ٹھاکرے کو بعد میں آنسو بہانا پڑے: شاہنواز - Shahnawaz Hussain criticizes Shiv Sena government

مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شیوسینا کے لیڈر اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس 'كمارا سوامی' بناتی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ادھو ٹھاکرے کو بھی بعد میں آنسو بہانا پڑے۔

Shahnawaz Hussain criticizes Shiv Sena government
كهي ایسا نہ ہو کہ ٹھاکرے کو بعد میں آنسو بہانا پڑے: شاہنواز
author img

By

Published : Nov 30, 2019, 3:02 PM IST

بی جے پی کے سینیئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ 'نمبر چار کی پارٹی کانگریس نے نمبر تین کی پارٹی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر نمبر دو کی پارٹی شیوسینا کے رہنما کو وزیر اعلی بنوا دیا۔

جبکہ نمبر ایک کی پارٹی بی جے پی اپوزیشن میں بیٹھی ہے۔ مینڈیٹ بی جے پی کو ملا تھا لیکن جوڑ توڑ سے بنی حکومت ابھی سے ڈری سہمی نظر آرہی ہے۔ اس سے شیوسینا، کانگریس اور این سی پی تینوں کے ممبران اسمبلی میں ناراضگی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت اوپن ووٹنگ سے کرانے کے حکومت کے فیصلے کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ ٹھاکرے کو بی جے پی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ اپنے ہی ممبران اسمبلی پر اعتماد نہیں ہے۔

کانگریس اور این سی پی کے ناراض ممبران اسمبلی پر یقین نہیں ہے۔ اسی لیے انہوں نے روایت کو توڑ کر پروٹیم اسپیکر کو تبدیل کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اکثریت تو حاصل کر لیں گے، لیکن مہاراشٹر کی عوام کا اعتماد کس طرح حاصل کریں گے۔

شیوسینا نے سب کچھ لٹا کر اور آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے کانگریس کے خلاف نظریاتی موقف کو بالائے طاق رکھ کر حکومت بنا لی ہے۔

انہوں نے ٹھاکرے حکومت کی عمر کو لے کر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'کانگریس كمارا سوامی' (جنتا دل سیکولر کے لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی كمارسوامی) بناتی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹھاکرے کو بھی آگے چل کر آنسو بہانا پڑے'۔

این سی پی لیڈر اجیت پوار کے دیویندر فڑنویس حکومت کے ساتھ رویہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شاہنواز حسین نے کہا کہ این سی پی کو سمجھنا اس وقت بہت مشکل ہے۔ اجیت پوار کا موقف باغیانہ تھا یا ایک ڈرامہ، یہ وقت بتائے گا۔

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے درمیان بی جے پی کی توقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ریاست سے آنے والی رپورٹیں حوصلہ افزا ہیں۔

پولنگ مراکز پر بی جے پی کے مخالفین کے خیمے خالی پڑے ہیں جبکہ بی جے پی کے خیموں میں بھیڑ امڈ رہی ہے۔ یہ بی جے پی کے لیے بہترین اشارے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جھارکھنڈ میں اگلی حکومت بی جے پی ہی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں سے یہی اپیل ہے کہ وہ گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.