دراصل کاسٹنگ کاؤچ کے نام پر سیکس ریکٹ چلانے والے تین لوگوں کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کے پوش علاقے اندھیری کے تھری اسٹار ہوٹل امپیریئل پیلس میں گزشتہ شب ممبئی پولیس کی سوشل سروس برانچ نے چھاپہ مارا۔
اس چھاپے میں تین لڑکیوں کو سیکس ریکٹ کے الزام میں شامل ہونے کی وجہ سے انھیں بچایا گیا ہے، جبکہ دو کاسٹنگ ڈائریکٹر جاوید اور ناوید کو کو گرفتار کیا گیا ہے جو لڑکیوں کو فلم انڈسٹری میں کام دلوانے اور زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں ان سے جسم فروشی کا کاروبار کروا رہے تھے۔
شروع میں انہوں نے چند لڑکیوں کو کچھ ایڈ فلم اور کچھ فلموں میں بیک اسٹیج ڈانسر کے طور پر بھی کام دلایا تھا لیکن دھیرے دھیرے یہ ایک سیکس۔ریکٹ میں تبدیل ہوگیا۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ بازیاب کرائی گئی لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں ترکستان سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ایک لڑکی بھارتی ہے۔ متاثرہ تینوں لڑکیاں کالج کی طالبات ہیں جو ممبئی سے متصل شہر پونے کی ایک معروف کالج تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
ممبئی پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے لیکن لڑکیوں کو متاثرہ کی حیثیت سے جسم فروشی کے اس دلدل سے بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔