ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: سڑک حادثے میں متعدد افراد زخمی - several people injured in an accident in andhra pradesh

آندھراپردیش کے، ایڈلاپاٹو، میں ایک نجی بس پلٹ گئی، جس کے نتیجےمیں 37 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

several-people-injured-in-an-accident-in-andhra-pradesh
آندھراپردیش: سڑک حادثے میں متعدد افراد زخمی
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 6:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:34 AM IST

آندھراپردیش کے، ایڈلاپاٹو، میں ایک نجی بس پلٹ گئی، جس کے نتیجےمیں 37 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بنگلورو سے وجے واڑہ جانے والی یہ بس ضلع گنٹور کے ایڈلاپاڈو،قومی شاہراہ نمبر 16 پر بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ بتایا گیا کہ بس ڈوائڈر سے ٹکراکر گرگئی۔

اس حادثے میں37 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جس میں سات کی حالت نازک بتائی گئی۔

اس موقع پر پولیس عملے نے زخمیوں کو گنٹور سرکاری ہسپتال کے لیے روانہ کروایا۔

اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کیا اورحادثے کی تحقیق کررہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

پولیس اور محکہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آر ٹی سی ڈرائیورز نوجوان طلبہ اور عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

حادثوں زخمی ہونا یا فوت ہوجانا انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اس سے افراد خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈرائورز کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ رفتار پر قابو رکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ ڈرائورز پر ایک بڑی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے جب وہ متعدد افراد کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ تک پہنچانے والے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ اچھی سڑکییں بنائیں، سڑکوں پرروشنی کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ گاڑیوں کی حمل ونقل میں عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:34 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.