بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ جب سے سیاست میں آئی ہیں تب سے اپنے متنازع بیانات کے سلسلے میں سرخیوں میں رہی ہیں۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے نتھو رام گوڈسے کو محب وطن کہا تھا جس پر بی جے پی کو چاروں جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حالانکہ بی جے پی نے سادھوی پر فوراً کاروائی کرتے ہوئے انہیں دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا ۔
وہیں بی جے پی کی اعلی قیادت ان کے اس بیان سے اپنے آپ کو الگ کررہی ہے جبکہ سادھوی پرگیا کی حمایت میں کچھ بے جے پی رہمناؤں کے بیان آرہے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں پرگیہ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گوڈسے کو محبت وطن کہنا تو دور ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔
وہیں بی جے پی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کی سخت تنقید کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ آج پارلیمنٹ میں معافی مانگ لی ہے۔