ETV Bharat / bharat

کورونا کے دور میں قربانی سے متعلق جامعہ نظامیہ کا فتویٰ - عیدالاضحی

'کووڈ- 19 کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمان جانوروں کی قربانی دینے اور قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے بجائے رشتہ داروں، غریب افراد یا مدرسوں میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو رقم دے سکتے ہیں'۔

کورونا کے دور میں قربانی سے متعلق جامعہ نظامیہ کا فتویٰ

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:30 PM IST

حیدرآباد میں واقع جنوبی ہند کی عظیم درسگاہ جامعہ نظامیہ کے دارالافتا نے ایک فتوے میں کہا ہے کہ اگر کوئی مسلمان کوویڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی سے قاصر ہے تو اتنی ہی رقم غریبوں کو عطیہ کیا جاسکتا ہے۔

شہر کے ایک شخص نے کوویڈ 19 کی وبائی بیماری کے پیش نظر اسلامی مدرسے کی رائے طلب کی تھی۔ مذہبی طور پر مسلمان عیدالضحی کے موقع پر بھیڑ بکرے ، بیل اور اونٹ کی قربانی دیتے ہیں۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمان جانوروں کی قربانی دینے اور قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کے بجائے رشتہ داروں، غریب افراد یا مدرسوں میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو رقم دے سکتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں رقم تقسیم کرنے کا عمل کسی جانور کی قربانی کے مترادف سمجھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.