ETV Bharat / bharat

اسپیشل سیل کے ذریعے مڈبھیڑ کے بعد انعامی بدمعاش گرفتار - mid-mob

دہلی پولیس ہفتہ وصولی کے دو کیسز میں ملزم کو تلاش کر رہی تھی۔ پولیس نے آشیش کے قبضہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔

reward thug arrested after mid-mob through special cell
اسپیشل سیل کے ذریعے مڈ بھیڑ کے بعد انعامی بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 1:59 PM IST

دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم نےعلی الصبح پرہلادپور میں ایک مڈبھیڑ کے بعد انعامی بدمعاش آشیش بکر والا کو گرفتار کر لیا۔

اسپیشل سیل کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ 'پرہلادپور کے علاقے میں ایک لاکھ روپے کا بدنام زمانہ بد معاش آشیش بکر والا کو ایک مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مڈبھیڑ کے دوران آشیش کی ایک ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے'۔

دہلی پولیس ہفتہ وصولی کے دو معاملوں میں اس کی تلاش کر رہی تھی۔ پولیس نے آشیش کے قبضہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ آشیش ایک مشہور گاڑی چور منوج بکر والا کا بیٹا ہے اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جرائم کی دنیا میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے ہفتہ وصولی اور قتل کی وارداتوں کو انجام دیتا رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.