منی پور میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ عالمی وبا کے سبب بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریاستی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں کچھ رعایت دیتے ہوئے اسے 15 اگست تک بڑھا دیا ہے۔
منی پور کابینہ نے گزشتہ شام ایک میٹنگ کے بعد لاک ڈاؤن کو 15 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ریاست میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کے بعد ہول سیل کی دکانوں کو جمعہ کے روز کھولنے کی اجازت دی گئی۔
ریاست میں تھوک ڈیلروں کو بازار کھولنے کی اجازت دینے کے سرکاری آرڈر کے باوجود دارالحکومت میں لوگ بغیر روداد سفر کے کورونا کیسز برھنے سے متفکر ہیں۔ ریاست کی سڑکیں ویران پڑی ہیں اور زیادہ تر مقامات پر عوام نے علاقے میں داخل ہونے کے راستوں کو بند کر دیا ہے۔
چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش کمار نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 انتظام کے قومی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ ایمرجنسی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔