ETV Bharat / bharat

راموجی راؤ نے تیلگو ریاستوں کو 10-10 کروڑ روپئے عطیہ کیے

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 10:24 AM IST

راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے تیلگو ریاست آندھراپردیش اور تلنگانہ کے وزرائے اعلی کے ریلیف فنڈ میں 10-10 کروڑ روپئے عطیہ کیے ہیں۔

راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ

اس تعلق سے گروپ چیئرمین راموجی راؤ نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے سبب یہ رقم ریلف فنڈ میں آن لائن طریقے سے جمع کی گئی ہے۔

دونوں ریاستوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف کی جارہی کاوشوں پر راموجی راؤ نے نیک خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں کی عوام صحت مند رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 مارچ کو راموجی راؤ سینیئر صحافیوں کے اس گروپ کا اہم حصہ تھے جس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے کوِوڈ-19 کے تعلق سے بات چیت کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی میں، راموجی راؤ نے وزیراعظم نریندر مودی کو کئی مفید مشوروں سے نوازا تھا اور وزیراعظم نے بھی ان کا تشکر ادا کیا۔

انہوں نے ملک کے نظام صحت پر بوجھ کم کرنے کے لیے دیہی ہندوستان کو " تحفظ" فراہم کرنے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

راموجی راؤ نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارتی دوا ساز صنعتوں سے معاونت حاصل کریں اور اس وبأ سے جوجھ رہے اٹلی اور چین جیسے ممالک سے سبق حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.