ETV Bharat / bharat

چائلڈ پورنوگرافی پر موثر پابندی لگانے کا مطالبہ :کیلاش سونی

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 7:32 AM IST

راجیہ سبھا میں چائلڈ پورنوگرافی کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس کی وجہ سے نابالغوں اور نوجوانوں پر پڑنے والے برے اثرات کے سلسلے میں گہری تشویش کا اظہار کیاگیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیلاش سونی نے منگل کو وقفہ صفر کے دوران ایوان میں اس معاملے کو اٹھایا اور کہا کہ حکومت چائلڈ پورنوگرافی پر روک لگانے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور 857 سائٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود چائلڈ پورنوگرافی سے جڑی فلمیں لوگ انٹرنیٹ کے ذریعہ سے دیکھ رہےہیں۔اس کے اثر میں آکر مجرمانہ واقعات کو انجام دئےجانے کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔

انہوں نے دہرادون، بھوپال اور بہار کی کچھ مجرمانہ واردات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ' جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان وارداتوں کےپیچھے کہیں نہ کہیں چائلڈ پورنوگرافی بھی ایک وجہ رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے چائلڈ پورنوگرافی پر روک لگانے کےلئے اور سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش میں سیاسی تعطل برقرار

چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے بھی اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ارکان اسمبلی کی ایک کمیٹی نے اس مسئلے پر غور و خوض کرکے رپورٹ سونپی ہے۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ جلد ہی چائلڈ پورنوگرافی پر موثر روک لگانے کےلئے سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.