ETV Bharat / bharat

راجیو کمار کی تلاش کیلئے سی بی آئی نے سی آر پی ایف سے مدد طلب کی - ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات کا سامنا کر رہے سینیئر آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کو تلاش کرنے کیلئے سی بی آئی نے سی آر پی ایف کی مدد طلب کی ہے۔

راجیو کمار
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 11:19 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:54 AM IST

راجیو کمار کی پیش گی ضمانت کی عرضی پر اگلے ہفتے سوموار کو سماعت ہونے کی امید ہے۔ سی بی آئی کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار کررہی ہے۔
اس درمیان سی بی آئی کی ٹیم نے سی آر پی ایف کے دفتر میں آج جا کر سینئر آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کو تلاش کرنے میں مدد مانگی ہے تاہم سی آر پی ایف سے مدد مانگنے پر تنازع بھی کھڑا ہوگیا ہے کہ کیا سی آر پی ایف اس طرح کے کیسز میں کام کرسکتی ہے؟۔

عدالتوں سے بار بار مایوسی کا سامنا کررہے راجیو کمار کیلئے اب کلکتہ ہائی کورٹ سے امیدیں باقی ہیں۔گزشتہ دو ہفتے سے زائد عرصے سے وہ چھٹی پر ہیں۔کل ہی ان کی چھٹی ختم ہوگئی ہے مگر انہوں نے اب تک بنگا ل سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔

راجیو کمار کو تلاش کرنے کیلئے سی بی آئی کی خصوصی ٹیم گزشتہ ہفتے کلکتہ آئی تھی، متعدد مقامات پر چھاپہ مارنے اور مایوسی ہاتھ لگنے کے بعد کل دہلی واپس ہوگئی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ سے گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سے ہی سی بی آئی کلکتہ پولس کے سابق کمشنر راجیو کمار کو کئی سمن جاری کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.