کانگریس کے رکن پارلیمنٹ آدھیر رنجن چودھری نے تصدیق کی کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ہماری پارٹی کے رہنماؤں کا وفد آج شمالی مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔
اس سے پہلے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں گاندھی نے کہا تھا کہ ہم حکومت سے ایوان میں دہلی تشدد کے معاملے پر بحث کرنے کے لئے زور دے رہے ہیں۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں دہلی تشدد پر بحث کے لئے اپوزیشن مسلسل مطالبہ کر رہا ہے۔
بتا دیں کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 47 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ تقریبا 200 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔