غلام نبی آزاد نے ایوان میں کورونا وبا پر بحث کے دوران حکومت پر الزام لگایا کہ، حکومت نے کووڈ-19 کو روکنے کا جو سنہرا موقع اور وقت تھا اسے گنوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے دسمبر 2019 میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دیتے ہوئے کہاتھا کہ کورونا کی سونامی آنے والی ہے۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو وارننگ دی لیکن اس حکومت نے کسی پر توجہ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹائزر کا پروڈکشن بڑھا ہے اس لئے اس کی قیمتیں آدھی کی جانی چاہئے تاکہ غریب بھی آسانی سے اس کا استعمال کر سکے اور صابن کی قیمت بھی آدھی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کورونا سے نمٹنے کےلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اور تحصیل سطح پر جانچ کا انتظام کیا جانا چاہئے اور صحت کی دیکھ بھال انفرا اسٹرکچر کی توسیع کی جانی چاہئے۔
مزید پڑھیں:
وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے بیان کی کچھ خاص باتیں
سابق وزیر صحت نے ویکسین کے سلسلے میں بھی کئی مشورے دئے اور کہا کہ ویکسین کفایتی ہونی چاہیے۔ ویکسن کے سلسلے میں ریگولیٹری نظام بھی مضبوط ہونا چاہئے۔