روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آئینی تبدیلیوں سے متعلق ایک قانون پر دستخط کردیا ہے، جس کے تحت وہ مزید 16 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔

اس اقدام کو اب بھی ملک بھر میں منظور ہونا ضروری ہے۔
کریملن حکومتی ذرائع کے مطابق پوتن نے اس اقدام پر دستخط کردیا ہے۔

اس کے باوجود بھی اس سلسلے میں روسی پارلیمنٹ کے آئینی عدالت میں بحث و مباحثہ ہوگا اور 22 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم میں منظوری بھی درکار ہے۔

اس سے قبل موجودہ قانون کے تحت پوتن 2024 میں دوبارہ صدر کے عہدے کا انتخاب نہیں لڑ سکتے تھے، لیکن اس نئے اقدام سے ان کی میعاد دوبارہ بحال ہوجائے گی، جس کی وجہ سے وہ مزید چھ سال کی مدت کے لئے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

روسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس کے بعد دیگر آئینی تبدیلیاں صدر کو مزید تقویت بخشتی ہیں اور بین الاقوامی اصولوں پر روسی قانون کی ترجیح پر زور دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ولادیمیر پوتن سن 2000 سے اقتدار میں ہیں۔