ETV Bharat / bharat

تریپورہ میں سی اے بی کے خلاف احتجاج، دو ہلاک - تریپورہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

شہریت (ترمیمی) بل کو واپس لینے کے مطالبے کے تحت قبائلیوں کی علاقائی پارٹیوں اور شہری تنظیموں کی مشترکہ احتجاجی تحریک کی وجہ سے تریپورہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

تریپورہ میں سی اے بی کے خلاف احتجاج
تریپورہ میں سی اے بی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 5:44 PM IST

سی اے بی کے خلاف مظاہرے کے دوران ہونے والے تشدد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کھووائی کے تیلیامُرا میں دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ریاست کے مختلف مقامات پر دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ کے قریب اپنے گھر کے دروازے پر بھائی کا انتظار کرنے والے 19برس کے غیر قبائلی شخص کی گولی لگنے کے سبب موت ہو گئی۔ ایک دیگر شخص کی موت اگرتلہ سرکاری میڈیکل کالج میں گذشتہ رات کو ہوئی تھی۔ ان دو اموات کی وجہ سے صبح حالات کشیدہ اور تناؤ بھرے ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ دیہی مظاہرین نے تیلیامُرا کے ٹویچندرایپرہ ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جبکہ ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی گھمایا جس کے سبب گاڑی پلٹ گیا۔ ایک دوسرے واقعہ میں کار پلٹنے کی وجہ سے منتری لال کیپینگ سنگین طور پر زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔ ان دونوں واقعات کو فرقہ واریت کا رنگ دے دیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں میں شدید ردعمل ہوا ہے۔

جے ایم اے سی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ وِپلَو کمار دیو سے ملاقات کے بعد غیر معینہ مدت والی ہڑتال واپس لے لی لیکن اس کے بعد سوپاہیجلا ضلع کے تکراجلا میں قبائلی افراد کے ایک گروپ نے پرتشدد مظاہرہ شروع کر دیا۔

ڈیوٹی پر تعینات ریاستی پولیس کے اہلکاروں نے انھیں ہٹایا اور رات میں انھیں یکجا ہونے سے روک دیا جس کے سبب طیش میں آکر قبائلیوں نے مقامی تھانے پر ہلہ بول دیا اور جم کر ہنگامہ کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دیں۔

قبائلی طلبہ کے مطابق جے ایم اے سی نے شمال۔مشرق کی طلبہ تنظیموں کے ساتھ دیگر تنظیموں سے غوروخوض کیے بغیر ہی ہڑتال واپس لے لی۔ طلبہ رہنماؤں نے کہا،’ ہم لوگ مظاہرے کو ختم کرنے نہیں جارہے ہیں۔ سی اے بی کو واپس لینے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہورہا ہے‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.