ریاست جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں آج محکمہ تعلیم میں 1988 سے کام کررہے ملازمین نے اپنی اپنے مطالبات کے لیے شدید احتجاج کیا۔
احتجاجیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جو انتظامیہ کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کررہے تھے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ 1988 سے ایک ہی گریڈ پر تعینات ہیں اور انہیں اب تک ترقی نہیں دی گئی ہے۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مطالبات کو پورا کریں۔ بصورت دیگر وہ احتجاج کو سڑکوں پر لے آئیں گے جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔