حیدرآباد کے بارکس علاقے میں مسلسل احتجاج نہ سہی لیکن روزانہ شام کے اوقات میں 'بارکس میدان' میں احتجاج منظم کیا جارہا ہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد کثیر لوگوں نے شرکت کی۔
اس میں مقامی افراد اور سماجی کارکنان عوام کو متنازع قوانین کی معلومات فراہم کرتے ہؤے اس کے نقصانات سے واقف کروا رہے ہیں۔
علاقائی مہمان مقررین کو بھی اس موضوع پر خطاب کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بارکس عرب آبادی والا علاقہ ہے جہاں آصف جاہی حکمرانوں کے خدمت گزار قیام پذیر تھے۔
عرب روایت کے مطابق یہاں کے باشندوں کے پاس ان کے اجداد کے دستاویزات موجود ہیں لیکن سرکاری دستاویزات جیسے برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ کم ہی کم ہی لوگوں کے پاس پائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دارالعلوم نے مظاہرے ختم کرنے کی کوئی اپیل جاری نہیں کی: مہتمم دارالعلوم دیوبند
مقامی افراد نے بتایا کہ یہ حکومت کی غلط پالیسی ہے اور وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اس کی منسوخی تک جد و جہد کرتے رہیں گے۔