اس موقع پر پڑتاب گڑھ کے ایک شاعر نیاز پڑتاپ گڑھی بھی پہنچے اور سی اے اے کے خلاف اپنی عزلیں اور نظمیں سنا کر مظاہرین کا حوصلہ بڑھایا۔
نیاز پڑتاپ گڑھی نے اس موقع پر کہا کہ ہم جہاں بھی سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں وہاں جا کر ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ہم پوری طرح سی اے اے ، آین آر سی کی مخالفت کر رہے ہیں ہیں۔
اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انقلابی نعرے لگا کر سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ خواتین کا کہنا کہ جب تک سی اے اے کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک ہم دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔