ETV Bharat / bharat

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی - infection of coronavirus

مالیاتی بل 2020 کو بغیر بحث کے منظور کرنے کے بعد لوک سبھا کے بجٹ اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

لوک سبھا
لوک سبھا
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 5:10 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ایوان کی کارروائی مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنی پڑی۔

بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوا تھا، اس کا پہلا مرحلہ 11 فروری تک چلا جس میں مالیاتی بل سال 21-2020 کا بجٹ پیش کیا گیا اور بجٹ پر عام بحث ہوئی۔

بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز 2 مارچ سے ہوا تھا اور پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق تین اپریل تک میٹنگ ہونی تھی لیکن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی آج ہی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی، اس وقت وزیراعظم نریندر مودی بھی ایوان میں موجود تھے۔

پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ 'سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ آج صبح میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ ناموافق حالات کے پیش نظر مالیاتی بل بغیر بحث کے منظور کیا جائے گا۔

اسپیکر اوم برلا نے بتایا کہ 'اس سیشن کے دوران 23 نشستوں میں 16 سرکاری بل ایوان میں پیش کیے گئے جس میں سے 13 بل منظور ہوئے۔

ایوان نے دیر رات تک بیٹھ کر 21 گھنٹے 41 منٹ فاضل کام کیا اور مجموعی طور پر 109 گھنٹے 23 منٹ کام ہوا۔

آج بجٹ پر 11 گھنٹے 51 منٹ بحث ہوئی، مالی سال 21-2020 کے لیے وزارت ریلوے سے متعلقہ گرانٹ مطالبات پر 12 گھنٹے 31 منٹ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مطالبات پر پانچ گھنٹے 21 منٹ اور وزارت سیاحت کے مطالبات پر چار گھنٹے ایک منٹ بحث ہوئی، دیگر وزارت کے مطالبات زر اور اس سے متعلق تخصیصی بلز کو 16 مارچ کو گلوٹین کے ذریعہ منظوری دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.