ETV Bharat / bharat

آئین ہند کے 70 ویں برس پر مودی کا خطاب - آئین ہند کے 70 ویں برس پر مودی کا خطاب

بھارتی آئین کے 70 برس پورے ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ ہی آئین کی طاقت ہیں اور اس کی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد بھی ہیں۔

prime minister modi speech on 70th anniversary of the Constitution
’فرائض کی ادائیگی میں ہی شہریوں کی حقوق کا تحفظ ہے‘
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 3:02 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں ہی شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے اور نئے بھارت کی تعمیر کےلئے شہریوں کی ہر سرگرمی میں ان کے فرائض کی ادائیگی پر پورا زور ہونا چاہئے۔

بھارتی آئین کے 70 برس پورے ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ ہی آئین کی طاقت ہیں اور اس کی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد بھی ہیں۔

بھارتی آئین کو عالمی جمہوریت کی بہترین کامیابی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کو نہ صرف حقوق کے تئیں بیدار رکھتا ہے بلکہ ان کے فرائض کے تئیں محتاط بھی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سبھی شہری عزم کریں کہ فرائض کی ادائیگی کے جذبے کے ساتھ ہم مل کر ملک کی تعمیر نو میں تعاون کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہری کی کوشش ہونی چاہئے کہ ان کے ہر پروگرام اور ہر بات چیت میں فرائض پر ہی توجہ مرکوز رہے۔

ملک پر فخر کرنے والے شہری ہونے کے ناطےہمیں سوچنا چاہئے کہ ہمارے کاموں سے ملک کو اور مضبوط کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:

werwerwerwerwew

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.