ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ :ٹیچر کر رہے ہیں مہاجروں کی طبی جانچ - اتراکھنڈ میں مہاجروں کی طبی جانچ

ریاست اتراکھنڈ کی لکسر شہر کے خانپور سرحد پر تارکین وطن کی طبی جانچ اور انتظامات کے لیے کام کرنے والے اساتذہ بغیر پی پی ای کٹس اور گلفس کے ہی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

اتراکھنڈ :ٹیچر کر رہے ہیں مہاجروں کی طبی جانچ

author img

By

Published : May 30, 2020, 10:39 PM IST

اتراکھنڈ میں نظام صحت کی صورتحال سے ہر کوئی واقف ہے ،بات چاہے میدانی اضلاع کی ہو یا پھر پہاڑی علاقوں کی۔ ریاست میں ہر جگہ نظام صحت خدا بھروسے ہی چل رہا ہے۔کورونا جیسے وبائی مرض کے دور میں صحت کا نظام مزید کمزور نظر آرہا ہے۔یہاں ڈاکٹروں کو بغیر پی پی ایک کٹس اور گلفس کے ہی اپنے فرائض انجام دینے پڑ رہے ہیں، کئی جگہوں پر حالات یہ ہیں کہ باہر سے آنے والے مہاجروں کی جانچ کے لیے پرائمری اسکولوں کی ٹیچروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ :ٹیچر کر رہے ہیں مہاجروں کی طبی جانچ

یہ معاملہ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے خان پور سرحد کا ہے، جہاں انتظامیہ کی لاپروائی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

ریاست میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے اہلکار اتنی جلدی میں ہیں کہ انہوں نے پرائمری اسکولوں کے ماسٹروں کو ہی ڈاکٹر بنادیا ہے اور انہیں بغیر پی پی ای کٹس مہیا کروائے لوگوں کی جانچ کرنے لیے چھوڑ دیا ہے۔

ان ٹیچروں اور سرحد کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ای ٹی وی بھارت موقع پر پہنچی۔

لکسر کے خانپور سرحد پر تارکین وطن کے طبی جانچ، ان کی مسافت کی جانکاری لینے والے اور انتظامات کے لیے کام کرنے والے ٹیچر کے پاس نہ تو پی پی ای کٹس تھے اور نہ ہی گلفس۔

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے دلا والا گاؤں کے پرائمری اسکول کے ٹیچر سندیپ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی خانپور سرحد پر لوگوں کی طبی جانچ کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

یہاں یہاں صاف صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بغیر پی پی ای کٹس اور گلفس کے یہ دونوں ٹیچر لوگوں کی طبی جانچ کررہے ہیں۔یہ ان کی مسافت کی جانکاری بھی لے رہے ہیں کہ وہ کہاںسے آرہے ہیں۔اب ایسے میں انہیں کورونا انفیکشن کا خطرہ ہے۔

وہیں اس معاملے میں لکسر سب کلکٹر پورن سنگھ نے بتایا کہ سی ایچ سی میں ڈاکٹروں کی کمی اور کچھ ڈاکٹر نمونے لینے میں مصروف ہونے کی وجہ سے اساتذہ کو طبی جانچ کے لیے کام پر لگایا گیا ہے۔

اس نازک دور میں بھی محکمہ صحت اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ان ٹیچروں کو خطرہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.