ETV Bharat / bharat

صدر رام ناتھ کووند غیر ملکی دورے پر روانہ

صدر رام ناتھ کووند اپنے 7 روزہ غیر ملکی دورے پر آفریقی ممالک بینن، گامبیا اور گیانا کے کے لیے روانہ ہوگئے۔

صدر جمہوریہ غیر ملکی دورے پر روانہ
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 12:22 PM IST

Updated : Jul 28, 2019, 1:59 PM IST

صدر اپنی تین برس کی معیاد کے دوران پہلی بار ان افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور کسی بھی بھارتی صدر کی جانب سے ان ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

صدر کے اس دورے سے ان افریقی ممالک سے بھارت کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

گیانا اور گامبیا میں صدر جمہوریہ قومی اسمبلیوں سے خطاب کریں گے اور بھارتی برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔ ان مغربی افریقی ممالک میں بھارت کے کسی بھی اعلی سطح قیادت کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس دورہ میں صدر رام ناتھ کووند کے ساتھ مرکزی وزیر پرتاپ چندرا سارنگی اور رکن پارلیمنٹ دلپ گھوش بھی شامل ہیں۔

صدر اتوار کے روز دو پہر بینن کے سب سے بڑی اور تجارتی شہر کوٹونو پہنچیں گے جہاں وہ بینن کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ پورٹو نووو پہنچیں گے اور بینن کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

صدر بینن سے گامبیا جانے سے پہلے بھارتی برادری سے ملاقات کریں گے اور 30 جولائی کو وہ گامبیا کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ گامبیا کے دورے کے دوران وہ گامبیا کے صدر سے ملاقات کریں گے اور وہاں بھی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

گامبیا سے وہ گیانا کے لیے یکم اگست کو روانہ ہوجائیں گے جہاں گیانا کے صدر ان کا استقبال کریں گے۔ گیانا میں صدر اعلی سطحی وفد کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 28, 2019, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.