ETV Bharat / bharat

کووڈ-19: ہلاک ہونے والے ڈاک ملازمین کو10 لاکھ کا معاوضہ - عالمی وبا

حکومت نے کہا کہ جو ڈاک ملازمین اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہو ئے اس مہلک وبا سے ہلاک ہوں گے حکومت انہیں 10 لاکھ روپے معاوضہ کے طور پردے گی۔

ہلاک ہونے والے ڈاک ملازمین کو10 لاکھ کا معاوضہ

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 2:36 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو 40 دنوں کے لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ان حالات کے پیش نظر تمام باشندگان سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں ضرورت کے وقت ہی باہر نکلیں۔

مرکزی حکومت نے تمام شہری و دیہی محکمہ ڈاک کے ان سبھی ملازمین کو 10 لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہیے، جو عوام کی خدمت کرتے ہوئے اس وبا سے متاثر ہوکر ہلاک ہو ں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ' پوسٹل سروسز ضروری خدمات کے تحت آتی ہیں، اپنی باقاعدہ خدمات کے علاوہ ڈاکخانے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر ملک بھر میں فوڈ پیکٹ، راشن اور ضروری ادویات بھی فراہم کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وہ تمام پوسٹل ملازمین جو اپنی ڈیوٹی پر رہتے ہوئے اس وبا کےسبب ہلاک ہوں گے حکومت انہیں 10 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دے گی۔

وزارت مواصلات نے ایک بیان میں کہاکہ "یہ اصول فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور کووڈ-19کے ختم ہونے تک جاری رہیں گے

مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے ہر ریاست کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جس کے تحت چیف پوسٹ ماسٹر جنرلوں اور چیف جنرل منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پوسٹل نیٹ ورک کو پورے ملک میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے متحرک اور فعال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.