ETV Bharat / bharat

وزیراعظم 23 جنوری کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے - نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی 23 جنوری کو مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، وزیراعظم نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

pm narendra modi
وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:41 PM IST

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی 23 جنوری کو ریاست مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، اس یک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف تقریبات کا افتتاح بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، لیکن مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت لیفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتیں و کانگریس نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر پراکرم دیوس کے بجائے دیش پریم دیوس منانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف فارورڈ بلاک (نیتاجی سبھاش چندر بوس کی اپنی سیاسی جماعت) نے آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ (23 جنوری) کے دن کو قومی تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے مغربی بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے دیگر رہنما اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے مغربی بنگال کے تمام اضلاع کے دورے پر آ رہے ہیں، رواں ماہ جنوری میں 23 جنوری کو وزیراعظم نریندر مودی ایک دن کے دورہ پر مغربی بنگال آئیں گے۔

اس کے بعد 31 جنوری کو وزیر داخلہ امت شاہ شمالی 24 پرگنہ کے دو روزہ دورے پر آئیں گے اور اس کے چار دنوں بعد یعنی پانچ فروری کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا رتھ یاترا کا افتتاح کرنے کے لیے مغربی بنگال آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترنمول کانگریس اور بی جے پی ماحول کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.