ETV Bharat / bharat

بھارت - بنگلہ دیش کے درمیان پانچویں ریلوے لائن بحال

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 4:04 AM IST

بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت نے بنگلہ دیش کے لئے پانچواں ریلوے روٹ ہلدی باڑي چلہاٹی ریلوے لائن کا آغاز کیا اور باہمی تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کیے

بھارت - بنگلہ دیش کے درمیان پانچویں ریلوے لائن بحال
بھارت - بنگلہ دیش کے درمیان پانچویں ریلوے لائن بحال

وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مابین ایک ورچوئل دو طرفہ اجلاس میں بنگلہ دیش کے لئے پانچواں ریلوے روٹ ہلدی باڑي چلہاٹی ریلوے لائن کا آغاز کیا اور باہمی تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کیے۔

سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین دستخط کیے گئے معاہدوں میں ہائیڈرو کاربن، ماحولیات، ثقافت، زراعت اور تجارت کے شعبے معاہدوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں اور عوامی شعبے کے منصوبوں کے ذریعہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے مالی اعانت، بنگال اور ہند- بنگلہ دیش میں سی ای او فورم کی تشکیل سے متعلق سمجھوتے شامل ہیں۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں وزرائے اعظم نے اعتراف کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین 1965 سے پہلے کے ریلوے روٹوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چلہاٹی کے مابین ریلوے لائن کا مشترکہ افتتاح کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس ریل رابطے سے دونوں طرف کے لوگوں کے تعلقات اور باہمی کاروبار کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے راجشاہی میں سٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ اور کھولنا میں کالججیٹ گرلز اسکول کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ-19 کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین ٹرین کی سروس بحال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مودی نے فرانسیسی صدر ایمنوئل میخواں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

میٹنگ میں مودی نے میانمار کے صوبہ راکھین سے بے گھر ہوئے تقریبا 11 لاکھ روہنگیا افراد کو پناہ اور انسانی امداد فراہم کرنے میں سخاوت کا مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.