ETV Bharat / bharat

قرض معافی نہیں کسانوں کو بااختیار بنائیں گے: مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے کسانوں کی قرض معافی کو کانگریس کی بدعنوانی کا مترادف قراردیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومتوں نے 10سال میں 60۔50ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کرکے تقریبا دوکروڑ خوشحال کسانوں کو فائدہ پہنچایا۔

author img

By

Published : Feb 8, 2019, 9:33 AM IST

farmers

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ایسا نہیں کرے گی بلکہ 12کروڑ کسانوں کو 10سال میں ساڑھے سات لاکھ کروڑ روپئے انکے بینک کھاتوں میں دیگی۔

مودی نے لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پرہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس بار بار کسانوں کے قرض معافی کا معاملہ اٹھاتی ہے۔ آخر قرض معافی سے کسانوں کا کیسے بھلا کرسکتے ہیں۔ انھون نے کہاکہ ہم بھی قرض معافی کے راستے پر جاسکتے تھے لیکن ہم نے کسانوں کو بااختیار بنانے کاراستہ چنا۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے دہائیوں سے زیرالتوا 99سینچائی پروجکٹوں کو ہزاروں کروڑ روپئے دیکر پوراکیا۔پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد سردارسروورباندھ کو انھوں نے پوراکیا۔ملک میں 20ہزار دیہی ہاٹ بنائی جارہی ہیں ۔ای نام منصوبہ میں کسانوں کو آن لائن بازار دستیاب کرایاگیاہے ۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جنھوں نے ملک کولوٹا ہے اور تباہ کیاہے انھیں چھوڑا نہیں جائیگا اور ملک کے ایسے لٹیروں کو ڈر اور خوف میں ہی رہنا ہوگا۔

undefined

کانگریس رہنما ملکا ارجن کھڑگے نے تقریر کے بیچ میں ٹوکتے ہوئے ان پر الزام لگایاکہ وہ ڈرارہے ہیں۔ اس پر مسٹر مودی نے سخت جواب دیا اور کہا، 'ہاں ملک کو لوٹنے والوں کو مودی ڈراکر ہی رہے گا۔ جنھوں نے ملک کو لوٹا، تباہ کیا انھیں ڈرنا ہی ہوگا۔'

انھوں نے کہا، '2014سے پہلے ملک کو لوٹنے والے چور لٹیروں کے اندر ڈر ختم ہوگیا تھا اور عوام نے مجھے لٹیروں کے اندر خوف پیداکرنے کے لیے ہی یہاں بھیجا ہے ۔ہم جن خوابوں کو لیکر چلے تھے اسے پورا کیاہے اور ملک کے وسائل کا استعمال اور پائی پائی کا استعمال ملک کی بھلائی کے لیے کیاہے ۔

مسٹر مودی کو جب مسٹر کھڑگے نے مغرورکہا تو وزیراعظم نے اس کا سخت جواب دیا اور کہا، 'یہ خود کو وقف کرنے کا جذبہ ہے۔ غرور و گھمنڈ کا ہی نتیجہ تھا کہ آپ 400سے 40پر آگئے اور خدمت کا جذبہ ہی ہے کہ ہم دوسے یہاں تک پہنچے ہیں۔ آپ کو ملاوٹی دنیا میں جینا پڑ رہاہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.