ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت پندرہ پیسے بڑھ کر81.94 فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ممبئی میں یہ چودہ پیسے مہنگا ہوکر 80.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت تیرہ پیسے اور چنئی میں بھی تیرہ پیسے کے اضافہ کے ساتھ بالترتیب 77.04 روپے اور 78.86 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمت بالترتیب 82.10 روپے، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر مستحکم رہا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل رہیں۔
شہر----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.43 (مستحکم ) ---------- 81.94 (+15 پیسے)
کولکتہ --------- 82.10 (مستحکم ) ---------- 77.04 (+13 پیسے)
ممبئی ------------- 87.19 (مستحکم ) ---------- 80.11 (+14 پیسے)
چنئی ------------ 83.63 (مستحکم ) ---------- 78.86 (+13 پیسے)