بارش کے جمے پانی کا انفیکشن کا دور شروع ہو گیا ہے جس کے وجہ سے لوگ تیزی سے وائرل بخار کے زد میں آکر ہسپتال پہونچ رہے ہیں۔
بارہ بنکی کے رفیع احمد قدوائی میموریل ہاسپٹل میں مریضوں کی لمبی لائنیں لگ رہی ہےجس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
ضلع ہسپتال کی او پی ڈی اور وارڈوں میں بھی وائیرل بخار کے سنجیدہ مریض بھرے پڑے ہیں. 140 بیڈ والے اس ہسپتال میں مریضوں کو بیڈ تک دستیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔
عام دنوں کے مقابلےمریضوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ہر انفیکشن اور مچھر سے پیدا ہوئے امراض سے پریشان مریض تقریبا ڈھائی سے 3000 ہسپتال پہونچ رہے ہیں۔
مریضوں کے تعداد کو دیکھتے ہوئے دوا کافی تعداد میں مہیا کرا دی گئی ہے اور ساتھ ہی او پی ڈی او دوا تقسیم کا وقت بھی توسیع کر دیا گیا ہے۔