ETV Bharat / bharat

بلوچستان میں بھیانک دھماکہ - بم دھماکہ اور عسکریت پسندوں کے ساتھ مڈ بھیڑ

بلوچستان میں بھیانک دھماکہ سے سات پاکستانی سلامتی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔

pakistani security personnels killed in balochistan blast
بلوچستان میں بھیانک دھماکہ
author img

By

Published : May 20, 2020, 11:55 AM IST

پاکستان کے جنوب مشرقی صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ اور عسکریت پسندوں کے ساتھ مڈ بھیڑ میں سات سلامتی اہلکار مارے گئے۔

پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ 'پیر کی شام بلوچستان کے ماچ علاقے میں نیم فوجی دستے فرنٹئیر کور کی ایک گاڑی حسب معمول گشت کے بعد لوٹنے کے دوران سڑک کے کنارے رکھا طاقتور دھماکہ خیز آلے سے ٹکرا گئی'۔

  • سیکورٹی اہلکار جاں بحق:

فوج کی میڈیا برانچ انٹر- سروسیز پبلک رلیشنس نے بتایا کہ 'دھماکے میں پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے'۔

ایک دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے کیچ علاقے کے پاس عسکریت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے دوران سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔

  • حملے کی ذمہ داری کسی نے نہ لی:

کسی بھی شدت پسند گروپ نے ابھی تک حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایران کی سرحد سے متصل بلوچستان میں پاکستانی سلامتی دستوں پر بم حملہ کیا گیا تھا جس میں چھ سلامتی اہلکار مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.