گزشتہ روز ٹویٹر پیج 'اے بی سی گرینڈ اسٹینڈ' پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں خاتون کمنٹیٹر ایلیسن مچل نے اپنے ساتھی کمنٹیٹر مشیل جانسن کو بھارتی ڈرائیور اور پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک دلچسپ کہانی سنائی۔
کرکٹ کمنٹریٹر ایلیسن مچل کا کہنا تھا کہ 5 پاکستانی کھلاڑیوں جس میں نسیم شاہ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر 2 کھلاڑی بھی شامل تھے، انہوں نے ہوٹل کے باہر سے ریسٹورنٹ جانے کے لیے ایک ٹیکسی بک کروائی جس کا ڈرائیور بھارتی تھا۔
ڈرائیور نے فوری طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کو پہچان لیا۔ جب یہ کرکٹرز کھانے کے لیے ایک بھارتی ریسٹورنٹ پر پہنچے تو ٹیکسی ڈرائیور نے ان سے کرایہ لینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈرائیور کو ایک ساتھ کھانا کھانے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
![بھارتی ڈرائیور اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دلچسپ کہانی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5175915_487_5175915_1574701613446.png)
صارفین سوشل میڈیا پر اس کہانی کی ستائش کر رہے ہیں