ETV Bharat / bharat

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.15 لاکھ لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کے 2 لاکھ 15 ہزار 486 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

covid-19
covid-19
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 2:43 PM IST

صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے جمعہ کو بتایا 'ملک میں کووڈ۔ 19 کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1016 ہوگئی ہے۔ ان لیباریٹریز نے مل کر گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکاڑڈ 2 لاکھ 15 ہزار 486 نمونوں کی جانچ کی ہے، جس سے اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 77 لاکھ 76 ہزار 228 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل 1016 لیب میں 737 سرکاری اور باقی 279 پرائیویٹ لیب ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مسلس تیسرا دن ہے جب ایک دن میں دو لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

بھارت میں کووڈ-19 سے اب تک 4 لاکھ 90 ہزار افراد کووڈ-19 سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وہیں اگر ہلاکتوں کی بات کی جائے تو ملک میں اب تک 15 ہزار 301 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.