ETV Bharat / bharat

اجمیر: نرسنگ ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا

راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بگڑتے ہوئے حالات کے درمیان آج اجمیر میں راجستھان نرسوں کی بھرتی 2018 کے تحت منتخب افراد کی تقرری کے مطالبے کے پیش نظر نرسنگ اہلکاروں نے شدید احتجاج کیا۔

اجمیر میں نرسنگ ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:24 PM IST

مقامی میڈیکل کالج کیمپس میں ، نرسنگ کارکنوں نے دو گھنٹے کام کا بائیکاٹ کیا اور نرسنگ کے نوہزار کامیاب اہلکاروں کو فوری طور پر تقرر کرنے کے لئے 29 اپریل سے تقرری کا مطالبہ کیا۔ نرسنگ اسٹاف تنازعات کمیٹی کے ضلعی صدر گنگا سنگھ جاٹو نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو فوری طور پر پورے نہیں کیے گئے تو آنے والے دنوں میں کبھی بھی مکمل کام کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اجمیر میں نرسنگ ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا
اجمیر میں نرسنگ ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا

انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر غیر حساس ہے۔ کوویڈ 19 کے دوران جس طرح سے کانٹرکٹ ملازمین اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرجس طرح خدمات دے رہے ہیں ، حکومت ایسے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر تقرری کرنی چاہئے اور میڈیکل ڈائریکٹوریٹ انہیں 28 اپریل 2020 ء سے پرمنینٹ مانے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گز شتہ روز بھی نرسنگ ملازمین نے وزیراعلی کے نام ڈسٹرکٹ کلکٹر کو اس ضمن میں ایک میمورنڈم پیش کیا تھا اور آج احتجاج کے دوسرے دن گیٹ میٹنگ کے علاوہ حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.