ETV Bharat / bharat

'این آر سی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں'

author img

By

Published : Aug 31, 2019, 7:16 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:02 AM IST

جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ 'ریاست آسام میں رہنے والے جن افراد کا نام شہریت سے متعلق رجسٹر میں شامل نہیں کیا گيا ہے ان کے لیے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے ہیں'۔

arshad madni reaction on ncr

تنظیم کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اس سے متعلق اپنے رد عمل کہا کہ لوگ پریشان نہ ہوں اور صبر و تحمل سے کام لیں۔

'این آر سی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں'

مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جن 19 لاکھ چھ ہزار لوگوں کو این آر سی کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے، انھیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انھیں غیرملکی قرار دے دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کے نام شامل نہیں ہیں، ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی جائے گی، ابھی ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی تنظیم اس سلسلے میں بلاتفریق مذہب ملت تمام افراد کی مدد کرے گي۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہر بھارتی کو ان کی شہریت ضرور ملے گی اور جمیعت ان افراد کی مدد کے لیے آخری حد تک کوشیشیں کرے گي۔

سنیچر کو این آر سی کی حتمی فہرست جاری کی گئی جس میں 1906657 لوگوں کے نام شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

Intro:اینکر

سہارنپور

جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آسام کے این آرسی کے آج آئے فائنل ڈرافٹ کے متعلق اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نے کہاکہ جن 19لاکھ لوگوںکے فائنل ڈرافٹ میں نام نہیں آئے ہیں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں غیر ملکی قرار دیاگیا ہے

Body: ،جمعیة علما ءہند ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے اور آخری حد تک ان کی مدد کی جائے گی۔اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت تک تین کروڑ گیارہ لاکھ ہندو اور مسلمانوںکے نام این آرسی میں آچکے ہیں لیکن 19لاکھ چھ ہزار کچھ سو لوگ ابھی باقی رہ گئے ہیںجن کے نام نہیں آئے ،لیکن اس سلسلہ میں وزیر داخلہ اور آسام کے وزیر اعلیٰ کہہ چکے ہیںکہ جن کے نام نہیں آئے ہیںان کے بارے میں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ غیر ملکی قرار دے دیئے گئے ہیں،بلکہ ابھی ان کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،ان لوگوںکے لئے اپنے ثبوت پیش کرنے کا موقع ابھی کئی مہینے تک رہے گا، جمعیة علماءہند نے جس طرح اب تک ایک ایک آدمی کی مدد کی ہے، ہمارے اندر آج بھی یہ حوصلہ ہے کہ جمعیة علماءہند ہر ہندو اور ہر مسلمان کے لئے اس سلسلہ میں آخری تک مدد کریگی،کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیںہے ،انشاءاللہ ان سب کو ان کاحق یعنی ہندوستان کی نیشنلٹی انہیں ضرور ملے گی اور جمعیة علما ءبلاتفریق آخری حد تک ان لوگوںکی مدد کریگی ۔ واضح رہے کہ آج آسام میں این آر سی کا فائنل ڈرافٹ جاری کردیاگیاہے، جس میں ابھی بھی 19 لاکھ سے زائد افراد کے نام نہیں آئے ہیں۔

Conclusion:بائٹ1: مولانا سید اشدمدنی(قومی صدر جمعیة علماءہند)
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.