علماؤں نے کئی روز قبل ہی شب برات پر عوام سے گھر پر رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی تھی، انھیں علماؤں کی اپیل پر قبرستان بھی لاک ڈاؤن کے سبب ویران نظر آئے۔
شب برات کے موقع پر قبرستان میں سینکڑوں کی تعداد میں نظر آنے والے لوگوں نے امسال اپنے عزیزوں کے لیے اپنے گھر پر رہ کر ہی مغفرت کی دعائیں کیں۔ شب برات پر حفاظت کے پیش نظر پولیس و ضلع انتظامیہ بھی جگہ جگہ مستعد دکھائی نظر آئی۔
مرادآباد ایس پی سٹی امیتا کمار آنند نے بتایا کی کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے اور شب برات کے موقع پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی بھی اپیل علماؤں نے کی تھی جس کا اثر گزشتہ شب صاف طور پر دکھائی دیا۔