ETV Bharat / bharat

نئی قومی تعلیمی پالیسی سے نئے بھارت کی راہ ہموار - رام ناتھ کووند نے 74 ویں

رام ناتھ کووند نے 74 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

New Era
New Era
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 9:49 AM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے ملک میں حال ہی میں نافذ نئی قومی تعلیمی پالیسی کو شفافیت اور طویل مدتی نتائج والی قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس سے نئے بھارت کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔

رام ناتھ کووند نے 74 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب میں کہا کہ ملک کے نو نہالوں اور نوجوانوں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دینے کے نقطہ نظر سے مرکزی حکومت نے حال ہی میں ’قومی تعلیمی پالیسی‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی سے ایک نیا معیاری تعلیمی نظام تیار ہوگا جو مستقبل میں آنے والے چیلنجز کو موقع میں بدل کر نئے بھارت کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے نواجونوں کو اپنی دلچسپی اور ہنر کے مطابق اپنے اپنے موضوعات کا انتخاب کرنے کی آزادی ہوگی۔ انھیں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ہماری نئی نسل، ان قابلیت کی بدولت نہ صرف روزگار پانے کی اہل ہوگی بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی‘۔

صدر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ایک دور بیں اور طویل مدتی نتائج والی پالیسی ہے۔ اس سے تعلیم’ شمولیت (انکلوزن)، اختراعی (انوویشن) اور ادارے (انسٹی ٹیوشن) کی تہذیب کو استحکام ملے گا۔ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت مادری زبان میں اسٹڈی کو اہمیت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس سے تمام بھارتی زبانوں اور بھارت کے اتحاد کو ضرور تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے نوجوانوں کو مضبوط بنانا ضروری ہوتا ہے اور قومی تعلیمی پالیسی اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.