ETV Bharat / bharat

ہماچل میں کوروناکے 163نئے معاملے

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 5:11 PM IST

ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 4156 تک پہنچ گئی ہے اور 1377 فعال معالے ہیں۔

ہماچل میں کوروناکے 163نئے معاملے
ہماچل میں کوروناکے 163نئے معاملے

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نو پولیس اہلکاروں سمیت کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 163 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے ساتھ ریاست میں کوویڈ -19 متاثرین کی تعداد 4156 پہنچ گئی ہے۔یہ اطلاع اڈیشنل چیف سکریٹری ہیلتھ آر ڈی دھیمان نے آج یہاں دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں آج کانگڑا میں سب سے زیادہ 39 ،سولن میں 36 ،سرمور میں 26 ،منڈی میں 13, ہمیرپور سات،شملہ ایک،اونا چار،کلو 19 اور بلاس پور اور چمبا میں نونو معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں 88 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ان میں چمبا سے سب سے زیادہ 45 ،ہمیر پور سے 16 سرمور سے 12 ،کانگڑا سے سات ،بلاس پور سے چار اور شملہ اور اونا سے دو دو مریض آج ٹھیک ہوئے ہیں۔

پچھلے دو دن میں ریاست میں 281 لوگ وبا کی زد میں آئے ہیں۔چمبا ضلع کے چوڑی ،کہار ،چونتڑا اور سوراڈا بلاک سے آئے ہیں۔ضلع میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 157 پہنچ گئی ہے اور 126 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 4156 پہنچ گئی ہے اور 1377 فعال معالے ہیں۔راحت کی بات یہ ہے کہ 2720 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔اتوار کو 88 اور مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ریاست میں کورونا سے 17 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔40 مریض ریاست کے باہر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریض کو چارپائی پر لے جانے پر مجبور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.