ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری - Coronavirus continue to decline in India

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 53،370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 67،549 افراد صحت مند ہوئے اور 650 متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی۔

Corona
Corona
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 12:52 PM IST

بھارت میں مسلسل چھٹے روز جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 60 ہزار سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6.80 لاکھ رہ گئی ہے۔

ملک میں پیر کو کورونا وائرس کے 55،722 منگل کے روز 46،790 بدھ کے روز 54،044 جمعرات کے روز 55،839 جمعہ کے روز 54،366 اور ہفتے کے روز 53،370 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔ اسی دوران ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی سے اس کی تعداد کم ہوکر 6،80،680 رہ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67،549 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ہفتہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 53،370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 67،549 صحت مند ہوئے اور 650 متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی۔ وہیں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 78.14 لاکھ سے متجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک 70.16 لاکھ سے زائد مریض شفایاب اور 117،956 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

وائرس کے مجموعی کیسز کے مقابلے میں ایکٹیو کیسزکی شرح کم ہوکر 8.71 فیصد رہ گئی ہے جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 89.78 فیصد اوراموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.