ETV Bharat / bharat

اندرونی اختلافات کے سبب مدھیہ پردیش کی حکومت گرے گی: شیوراج

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے بل پر ووٹنگ کرائی، جس کی سب حمایت کر رہے تھے۔ حکومت جب ڈری ہوئی ہوتی ہے تو قدم قدم پر وہ ایسی کوشش کرتی ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2019, 11:33 PM IST

مدھیہ پردیش اسمبلی میں ایک بل پر ہوئی ووٹوں کی تقسیم کے دوران بل کے حق میں 122 ووٹ پڑنے کے بعد سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دعوی کیا کہ کرناٹک کے واقعات کے بعد حکومت ڈر گئی ہے اور یہ حکومت اپنے اندرونی اختلافات کی وجہ سے گر جائے گی۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے بل پر ووٹنگ کرائی، جس کی سب حمایت کر رہے تھے۔ حکومت جب ڈری ہوئی ہوتی ہے تو قدم قدم پر وہ ایسی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت کرناٹک کے بعد گھبرائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ حکومت اندرونی اختلافات کے سبب گرے گی۔ اپنی مضبوطی دکھانے کے لیے حکومت نے ایسی کوشش کی ہے۔

مسٹر چوہان نے الزام لگایا کہ حکومت نے کسانوں کی قرض معافی پر بحث سے بچنے کے لیے یہ سب کیا۔اس لئے جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.