بنگال میں مسلسل ساتویں دن کورونا وائرس کے چار ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 60 افراد کی موت ہوئی ہے.
مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے.
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چار ہزار 219 نئے معاملے سامنے آئے ہیں.
اس دوران ریاست میں اس بیماری سے 60 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے. اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 487 پہنچ گئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق مسلسل ساتویں دن چار ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں ہیں جو تشویش کا باعث ہے.
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 52 ہزار 701 ہوگئی ہے.
گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران دارالحکومت کولکاتا میں 910 نئے کیسز آئے ہیں جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع 917 نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق کولکاتا اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ لوگوں سے حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے.
واضح رہے کہ طبی ماہرین نے تہواروں کے موسم میں مغربی بنگال میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.
طبی ماہرین کی بات اب سچ ثابت ہونے لگی ہے. اس کے باوجود لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل نہیں کر رہے ہیں.