آل انڈیا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انھوں نےزرعی قوانین کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کوہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی سے مشورہ کئے بغیر تین کالے قوانین لے کر آئی۔ اور کانگریس کسانوں کے ساتھ ان قوانین کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی۔
گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسان نے اپنی محنت سے کورونا جیسی وبا کے دور میں ملک کی غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں اور ان کی بدولت اس بحران میں ملک کے باشندوں کو مفت اناج فراہم کیا جا سکا ہے ، لیکن کسان مخالف اورعوام دشمن مودی سرکار نے زراعت مخالف تین قانون بنا کر ملک کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔کانگریس صدر نے کہا ’’آج کسانوں ، مزدوروں اور محنت کش لوگوں کے سب سے بڑے ہمدرد مہاتما گاندھی کی سالگرہ ہے۔
گاندھی جی کہتے تھے کہ بھارت کی آتما بھارت کے گاؤں ، کھیت میں بستی ہے۔ آج ’جئے جوان ، جئے کسان‘ کا نعرہ دینے والے ہمارے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے‘‘ ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایم سی اراکین پارلیمان کو ہاتھرس جانے سے روک دیا گیا